وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے‘‘ اے پی پی’’سمیت مختلف وفود کی ملاقات

181

کوئٹہ،22جنوری (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے کوئٹہ دورے میں مختلف وفود نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ PID پاکستان ٹیلیو یژن کوئٹہ سینٹر، ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان اور ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے افسران سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اداروں کی کارکردگی اور مسائل کے حوالے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ معاون اطلاعات نے تینوں اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ اپنے مسائل تحریری طور پر پیش کی جائیں۔ پی ٹی وی کو سینٹر کے جنرل مینیجر محمد ایوب بابئی ”اے پی پی“ کوئٹہ کے بیورو چیف نذرمحمد بلوچ، ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے اسٹیشن ڈائریکٹر سہیل جعفر اورڈایریکٹر PID کوئٹہ نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی کے بارے میں بریف کیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات سے فلاحی تنظیم سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداروان نے بھی ملاقات کی اور فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا۔

سورس: وی این ایس، کوئٹہ