تہران ،12 جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے۔مہر آباد ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ ایران کے ڈائریکٹر جنرل سید رسول موسوی ، تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور سید فواد شیر اور سفارت خانے کے حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
وزیر خارجہ تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں وزیر خارجہ ،ایران امریکہ کشیدگی اور مشرق وسطی میں امن وامان کی صورتحال پر پاکستان کا موقف ایرانی قیادت کے سامنے رکھیں گے۔خطے میں کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ایران کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد