وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایرانی  وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات

178

تہران(ایران)،13 جنوری (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے یہاں  ملاقات کی ، جس دوران دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ایران امریکہ کشیدگی،خطے میں امن و امان کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا  گیا جبکہ انہوں  نے اپنے ایرانی ہم منصب کو خطے کے دیگر وزرائے خارجہ سے ہونے والے روابط کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو پانے اور معاملات کو پر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے تمام فریقین کو تحمل ، برداشت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو عدم استحکام سے بچانے اور کشیدگی میں کمی لانے کیلئے تمام اطراف کو سنجیدہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی ۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے  خطے میں قیام امن کیلئے وزیر اعظم عمران خان کےعزم کو سراہتے ہوئے  یقین دلایا  کہ ایران نے پہلے بھی “امن کاوشوں” کی تائید  کی تھی اور اب بھی ہم پاکستان کی ان کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وی این ایس،اسلام آباد

Download Video