وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیروبی میں کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری ،وزیر برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی سے ملاقات

188

نیروبی(کینیا) ، 29 جنوری (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے   کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری /وزیر برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی عدن محمد سے بدھ کو یہاں  ملاقات  کی ،ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات،  اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری/وزیر  برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی نے وزیر خارجہ کو  کینیا آمد پر خوش آمدید کہا،وزیر خارجہ نے مشرقی افریقی خطے میں موجود اقتصادی بلاکس میں کینیا کی متحرک اور بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے   کہا کہ  پاکستان کینیا کے ساتھ اپنے اقتصادی مراسم کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مشرقی افریقی کمیونٹی(EAC) میں بطور مذاکراتی شراکت دار شمولیت کا خواہاں ہے ۔

 کیبنٹ سیکرٹری برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی عدن محمد نےاقتصادی روابط کے فروغ کیلئے پاکستان کی طرف سے افریقی خطے کو  مرکزِ توجہ بنانے اور ٹریڈ کانفرنس کے انعقاد کیلئے کینیا کو منتخب کرنے کے عمل کو سراہا جبکہ وزیر خارجہ نے کیبنٹ سیکرٹری عدن محمد کو دورہ ء پاکستان کی دعوت بھی دی۔

وی این ایس ، نیروبی

Download Video