ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس

178

اسلام آباد ،   جنوری 01 (اے پی پی ): ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت بدھ کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس منعقد ہوا   جس میں  میں 13 ارب روپے لاگت کے 8 منصوبے منظور ، جبکہ 112.20 ارب روپے کی لاگت کے 5 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے ۔

اجلاس میں خوراک و زراعت، صحت، انفرادی قوت، ذرائع ابلاغ، صنعت و تجارت،  فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات اور آبی وسائل سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے ۔

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خواراک و زراعت کے شعبے سے متعلق 12328.55 ملین روپے کی لاگت کا گوادر لسبیلہ لائیولی ہوڈ 2 منصوبہ پیش کیا گیا جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا ۔

اجلاس میں پنجاب ہیومین کیپٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کے لیے 32000 ملین روپے کی لاگت پیش کی گئی جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا ۔

اجلاس میں ذرائع ابلاغ کے شعبے سے متعلق 110.469 ملین روپے کی لاگت کا پاکستان اکیڈمی آف لیٹر میں آڈیٹوریم کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو منظور کر لیا گیا ۔

اجلاس میں صوبہ سندھ میں گھریلو خواتین کے ذریعہ معاش اور لائیولی ہوڈ کو بہتر بنانے کے لیے 541.086 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو منظورکر لیا گیا ۔

سروے آف پاکستان کو جدید بنانے کے لئے جدید ترین پرنٹنگ مشینوں کی خریداری کے لیے اجلاس میں 483.639 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو منظور کر لیا گیا ۔

اجلاس میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ کے شعبے سے متعلق چار منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ فیصل آباد سٹی  مشرق کی جانب گندے پانی کی صفائی کے پلانٹ (44 ایم جی ڈی) کی تعمیر کے لیے 19071 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا ۔ دوسرا منصوبہ مانسہرہ میں لچکدار وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پائیدار شہری ترقی کو فروغ دینا کے لیے 1040.60 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا ۔ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلا س میں ڈپلومیٹک انکلیو ، اسلام آباد میں ایڈمن بلاک میگزین کوارٹر گارڈ ، بیرکس ، ایم ٹی شیڈ ، ہارس اسٹیبل اینڈ پریڈ گراؤنڈ کی تعمیر کے لیے 280.848 ملین روپے کی لاگت کے منصوبے اور سیکٹر ایف۔ 7 ، ایف۔ 8 اور جی۔ 10 ، اسلام آباد میں پولیس بیرکس کی تعمیر کے لیے 185.416 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا ،  دونوں منصوبے اجلا س میں منظور کر لیے گئے۔

سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ ااور مواصلات سے متعلق ایک منصوبہ مل فتیانہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگ کے دریائے راوی پر پل کی تعمیر کے لیے 1910.737 ملین روپے کی لاگت کا پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا ۔

اجلاس میں آبی وسائل کے شعبے سے  متعلق پہلا منصوبہ نولونگ ڈیم پروجیکٹ کے لیے 28465 ملین روپے کی لاگت اور دیامر باشا ڈیم پروجیکٹ کے لیے  زمین و آبادکاری کے حصول کے لیے 20337 ملین روپے کی لاگت پیش کی گئی دونوں منصوبوں کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا ۔ اجلاس میں پنجاب آبی وسائل کے انتظام کے لئے پروجیکٹ ریڈیئنس فنانسنگ کے لیے 1276.324 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ  پیش کیا گیا  جس کو اجلاس نے منظور کر لیا

اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔

وی این ایس، اسلام آباد