آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سید خورشید احمد شاہ کی نیب سکھر کی دائر کی گئی منسوخی ضمانت کی درخواست کی سماعت

0
39

سکھر,10فروری(اے پی پی):سندھ ہائی کورٹ سکھر کے خصوصی بنچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سید خورشید احمد شاہ کی نیب عدالت سے پچاس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض ضمانت منظوری کیخلاف نیب سکھر کی جانب سے دائر کی گئی منسوخی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے بعدسماعت 24 فروری تک ملتوی کردی ،پیر کے روز ہونیوالی سماعت کے دوران خورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے سید فرخ شاہ، زیرک شاہ ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ اور مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی بھی عدالت میں موجود تھے۔

 سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ خورشید شاہ کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے پیپلزپارٹی رہنما سمیت اٹھارہ افراد کے خلاف نیب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے جس پر خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار کارڑا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے خورشید شاہ کو 90 روز تک ریمانڈ میں رکھا لیکن کچھ ثابت نہیں کرسکا جس پر عدالت نے انہیں پچاس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض ان کی ضمانت منظور کی تھی تاہم ہم نے مچلکے جمع کرانے کی کوشش کی لیکن مچلکے جمع نہیں کیے گئے ۔

نیب کی جانب سے کیے جانے والے اعتراضات بلاجواز ہیں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد درخواست کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

وی ااین ایس سکھر