ترک صدر کا پارلیمنٹ کہ مشترکہ اجلاس سے خطاب پاکستان کہ ساتھ والہانہ محبت، لازوال دوستی کا غماز ہے: گورنر پنجاب

0
38

اسلام آباد ،14فروری( اے پی پی ): گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ترک صدر کے خطاب پر اپنے تاثرات میں کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوگان کا پارلیمنٹ کہ مشترکہ اجلاس  سے خطاب پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اور لازوال دوستی کا غماز ہے۔

بروز جمعہ پارلیمنٹ ہاؤس میں  اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترک اور پاکستانی قوم  باہمی دوستی دونوں اقوام کہ لئے ایک مشترکہ اثاثہ ہے اور ترک صدر کے اس خطاب سے ایک بار پھر اس دوستی کا اعادہ تاریخ کہ ابواب میں لکھا جائے گا۔

سورس:  وی این ایس، اسلام آباد