ترک صدر کا کشمیر پر دوٹوک موقف کشمیری اور پاکستانی عوام کی تر جمانی ہے: گورنر پنجاب

0
56

لاہور،  14فروری(اے پی پی): گور نر پنجاب سے زیر تر بیت غیر ملکی سفارتکاروں کے 35 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ  اردوان ترک صدر کاکشمیر پر دوٹوک موقف کشمیری اور پاکستانی عوام کی تر جمانی ہے۔ ترک صدر نے کشمیر یوں اور پاکستانیوں کا بھائی ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔ پاک تر ک تجارت کو5ارب ڈالر زتک لے جانے کا علان خوش آئند ہے۔ گور نر پنجاب نے مزید کہا کہ ترک صدر طیب اروان نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کو ٹھوس پیغام دیدیا ہے۔ ہم بھارت سے جنگ نہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں مودی کے پاس مسئلہ کشمیر کے حل کے سواکوئی آپشن نہیں۔ مسئلہ کشمیر پر قوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموشی تماشائی نہ بنے۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے آج بھی ہر قر بانی دینے کو تیار ہے۔ امن پسند لوگ کشمیر یوں کے ساتھ اور بھارت کے خلاف کھڑے ہیں۔

سورس:وی این ایس لاہور