خیبرپختونخوا حکومت اور پیسکو پیہور ویلنگ ماڈل پر اصولی طور پر متفق ہوگئے: حمایت اللہ خان

0
44

پشاور، 13فروری(اے پی پی): صوبائی مشیر توانائی و برقیات حمایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے شعبہ توانائی میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پیسکو کیساتھ پیہور ویلنگ ماڈل پر اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے جسکی اگلے ہفتے معاہدے کی تقریب وزیراعلی خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہوگی۔

حمایت اللہ خان نے اس سلسلے میں ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خیبرپختونخوا حکومت کی پیہور ویلنگ ماڈل کی منظوری دے دی ہے اور اب صوابی پیہور پن بجلی گھر سے18 میگاواٹ بجلی صنعتوں کو جن میں گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، پریمیئر چیپ بورڈ انڈسٹریز، اےجی ٹیکسٹائل ملز اور چراٹ سیمنٹ شامل ہیں، انکو سستے نرخ پر بجلی ملےگی۔

 انہوں نے کہا کہ  یہ معاہدہ صوبے میں صنعت، سرمایہ کاری کی فروغ اور روزگار کی فراہمی کیلئے انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ شعبہ توانائی حکومتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہداف کے حصول میں کامیابی کی طرف گامزن ہے۔

سورس:وی این ایس پشاور