دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی کل اہل کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کریں: علی امین گنڈاپور

0
105

اسلام آباد،4 فروری  (اے پی پی): یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی کل اہل کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کریں، اہل کشمیر پاکستان سے محبت کی سزا بھگت رہے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے  سے منگل کو جاری  اپنے   ویڈیو  پیغام  میں  انہوں نے  کہا کہ ہم پاکستانی ہیں ،پاکستان ہمارا ہے اور کشمیر بنے گا ،پاکستان کشمیریوں کے مقبول نعرے ہیں، اہل کشمیر اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کررہے ہیں اور اہل پاکستان کی قومی ذمہ داری ہے کہ کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں۔

انھوں نے کہا کہ مسلم امہ بھی بھارت کی جانب سے اہل کشمیر پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کا نوٹس لیں، اقوام عالم کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم پر خاموشی ترک کریں۔

 وی این ایس اسلام آباد

Download Video