راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان  ، بنگلہ دیش کے  پہلے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں مکمل

0
74

 

راولپنڈی  ،06 فروری (اے پی پی ): پاکستان اور  بنگلہ دیش  کے درمیان  پہلا ٹیسٹ میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ  کیلئے تیاریاں مکمل ہونے پر  دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ، جس میں کھلاڑیوں نے باؤلنگ، فیلڈنگ سمیت ہرشعبے میں پریکٹس کی۔ گرین شرٹس اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اتریں گی جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ کی قیادت مومن الحق کر رہے ہیں۔

میچ کیلئے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی،ٹریفک پلان کے مطابق فیض آباد سے سکس روڈ تک مری روڈ اورڈبل روڈ بند رہے گی ، متبادل راستوں کا پلان جاری کردیا گیا ہے ، ٹیموں کی آمد اور روانگی کے اوقات میں میٹرو سروس بھی معطل رہے گی،ٹیموں کےلیے انتہائی سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، اسٹیڈیم کے باہر بھی اضافی اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔

وی این ایس ، راولپنڈی

Download Video