رحیم یار خان: کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی  کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

0
59

رحیم یار خان،04 فروری(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام کشمیر ڈے کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی  کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا اہتمام گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں کیا گیا،تقریب میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد بطور مہمان خصوصی شریک  تھے  جبکہ  تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کیاگیا، تقریب میں طلباء و طالبات نے ٹیبلوز، ملی نغمے اور تقریروں کے ذریعہ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد  نے کہا کہ اب تو آزاد ہے دنیا ،میں پھر کیوں آزاد نہیں ،کشمیری بھائیوں کی جانب سے یہ سوال پوری دنیا کےلئے ہے ۔اگر ہم نے کشمیر کی جنگ جیتنا ہے تو ہمیں معاشی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔جبکہ پاکستانی قوم کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی جو تحریک شروع کی گئی ہے،اس کی دھمکی اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں سنائی دے رہی ہے ۔

تقریب میں ضلعی ایجوکیشن افسران رانا محمد اظہر، ملک مختار حسین ، شہناز چوہدری، طیبہ انصر شریک

 تھے ۔

وی این ایس،رحیم یار خان