رومانیہ میں تیارکردہ 2300 ٹن وزنی بحری جہاز پی این ایس یرموک کی پاک بحریہ میں شمولیت

0
62

اسلام آباد ، 15 فروری (اے پی پی ): رومانیہ میں تیارکردہ 2300 ٹن وزنی بحری جہاز پی این ایس یرموک  پاک بحریہ میں شامل کر لیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  پی این ایس یرموک کی کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی  جس میں وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی   نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی ۔

 اس موقع پر    تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وائس چیف آف نیول اسٹاف  نے کہا کہ پاکستانی بحری بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

پی این ایس یرموک جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو مختلف اقسام کے میری ٹائم آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طرز کا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک رواں سال کے وسط تک پاک بحریہ میں شامل ہوگا ۔

مہمان خصوصی نے ریکارڈ مدت میں اس جہاز کی تیاری پر ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف  کی۔

تقریب میں پاکستانی حکام کے علاوہ رومانین بحریہ کے اعلی افسران، دوست ممالک کے سفارتکاروں اور ڈامن شپ یارڈ کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video