سائبر قوانین کا نفاذ ڈیجیٹل ورلڈ میں بہت ضروری ہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

0
34

لاہور،15 فروری (اے پی پی): چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ورلڈ کے منفی پہلوؤں اور اسکے تحت ہونے والے کرائمز سے نمٹنے کےلئے سائبر قوانین کا موثر نفاذ وقت کا اہم تقاضا ہے جبکہ ڈیجیٹل ورلڈ کے  لیے بھی ضروری ہے۔

سائبر قوانین کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ہمارا بہترین ادارہ ہے۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نا صرف ججز بلکہ انصاف کے  نظام سے منسلک ملک بھر کے دیگر اداروں کے افراد کو بھی  تربیت فراہم کررہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ  پنجاب جوڈیشل اکیڈمی پاکستان میں انصاف کی فراہمی میں اپنا بہترین کردار ادا کررہی ہے۔جنرل ٹریننگ پروگرام سے لیکر حساس اور اہم موضوعات پر سیمینارز، کانفرنسز اور ورکشاپس کا انعقاد کا کریڈٹ بھی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے پاس ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  نے کہا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی جانب سے سائبر قوانین پر سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل بزنس نے ہماری زندگیوں کو بدل دیا ہے۔انہوں نے آگاہ کیا کہ ہم فزیکل بزنس اور فزیکل بنکنگ سے نکل کر لوجیکل بنکنگ میں داخل ہو چکے ہیں۔

وی این ایس ، لاہور