سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں خورشید شاہ کی ضمانت کیخلاف نیب کی درخواست کی سماعت تین مارچ تک ملتوی

0
60

سکھر, 4فروری(اے پی پی) :سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں خورشید شاہ کی ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت، خورشید شاہ کے وکیل نے جواب جمع کرادیا، عدالت نے سماعت تین مارچ تک کیلئے ملتوی کردی، سکھر کی احتساب عدالت کی جانب آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام کے ریفرنس میں گرفتار سید خورشید احمد شاہ کی 50 لاکھ روپے مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں جمع درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس ذوالفقار سانگی پر مشتمل خصوصی بنچ نے سماعت کی۔

 سماعت کے دوران خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرایا اورجواب کے ساتھ 2012 میں نیب کی جانب سے کی گئی تحقیقات کی رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ 2012 میں بھی نیب نے خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کی تھی مگر وہ کرپشن کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی تھی عدالت نے خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار کے دلائل کے بعد سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔

سورس:وی این ایس سکھر