سکھر ؛قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں و رہنماوں کی بڑی تعداد نے قوم پرست جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرلی

0
56

سکھر،22فروری(اے پی پی):سکھراور خیرپور اضلاع سے تعلق رکھنے والے مختلف قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں و رہنماوں کی بڑی تعداد نے قوم پرست جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا کر اور دل دل پاکستان جان جان پاکستان، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعرے لگاتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

مقامی ہوٹل میں جئے سندھ متحدہ محاذ، جیئے سندھ قومی محاذکے رہنماوں و کارکنوں صابر لاشاری، احمد بھٹو، ذوالفقار سومرو، دانش نیازی، سکندر لوہر، ندیم احمد، علی حسن، محمد بخش، رضوان سومرو، عبدالقادر،، مجاہد، ریاض احمد، محمد عارف، جمیل احمد، مدثر، حسین بخش منور علی، امجد علی عمران اللہ، ارسلان، احمد علی، کاشف علی، صلاح الدین، علی گوہر، وزیر علی ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سے وفادار رہیں گے آج سے ان کا کسی قوم پرست جماعتوں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ان قوم پرست تنظیموں نے ان کو ملک کے خلاف استعمال کیا لیکن اب وہ اپنی جانیں تک ملک وقوم کے لیے قربان کرنے کو تیار ہیں اور کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

سورس: وی  این ایس، سکھر