سکھر میں تعلیم ،صحت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں: صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ

0
76

سکھر، یکم  فروری(اے پی پی): صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سے لوکل گورنمنٹ کے میگا پراجیکٹس کےلئے فنڈز رکھنے کےلئے درخواست کی ہے، سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے مگر تجارتی لحاظ سے انتہائی اہم ہے ، شہر میں تعلیم صحت، اور کھیلوں کے لیے اقدامات کررہے ہیں ،ارادہ ہے کہ عالمی سطح کے کھیلوں کے مقابلے سکھر میں ہوں، سارک ممالک نے بھی کھیلوں کے مقابلے کی درخواست کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات سے زیادہ اس بار سیٹیں ملیں ، ہر بار نیا معاملہ بنا کر اشو بنایا جاتا ہے، کبھی فاروڈ بلاک کی بات کی جاتی ہے کبھی کچھ کہا جاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ سکھرکے لیے ماسٹر پلان بنا ہوا ہے ، ماسٹر پلان  میں  نکاسی آب  و فراہمی آب کے  منصوبے  منظور کرلیے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت صرف سندھ میں نہیں  پورے ملک میں بڑھی ہیں، سندھ میں اگر بحران ہوتا تو صرف سندھ حکومت کی نااہلی ہوتی، گندم در آمد کی جانے کی جو تاریخ رکھی ہے ان تاریخوں میں سندھ کی گندم بھی تیار ہو جائے گی ۔

سورس: وی  این ایس، سکھر