سکھر : 17 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے سلسلہ میں آگاہی  واک  کا  انعقاد

0
91

 

سکھر،14فروری(اے پی پی): پولیو کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے روٹری کلب سکھر کی جانب سے آگاہی  واک کا اہتمام کیا گیا ، واک روٹری کلب سے شروع ہو کر پریس کلب سکھر کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل نے کی جبکہ واک میں ڈائریکٹر ہیلتھ آغا سمیع اللہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر منیر منگریو بھی شریک تھے۔

واک کے اختتام پر ڈی سی سکھر رانا عدیل ودیگر شرکاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانا ہوگا، معمولی سی کوتاہی بھی بچوں کو معذور بنا سکتی ہے۔انہوں نے  17 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے والدین سے تعاون کی  اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انہیں معذوری سے بچائیں اور اس قومی فریضے میں اپنا کردار بھی ادا کریں۔

واک میں مختلف محکموں کے افسران، اساتذہ، طلباءو طالبات اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

وی این ایس ، سکھر