فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی کے مرحوم کیمرہ مین فیاض علی کے بھائی کو امدادی چیک اور اے پی پی میں ملازمت کا لیٹر دے دیا

0
80

اسلام آباد، فروری 4 (اے پی پی): معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی چینل کے  مرحوم کیمرہ مین فیاض علی  کے بھائی کو پانچ لاکھ روپے کا  امدادی چیک دیا  اور   اے پی پی میں ملازمت کا لیٹر  دیا-

منگل کے روز پریس کانفرنس کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صحافتی تنظیموں کے نمائندگان کے ہمراہ چند روز قبل وفات پا جانے والے  نجی ٹی وی چینل کے  مرحوم کیمرہ مین فیاض علی  کے بھائی کو پانچ لاکھ روپے کا امدادی   چیک  دیا  اور   اے پی پی میں ملازمت کا لیٹر  دیا-

انہوں نے کہا کہ ہمارا وعدہ دس لاکھ دینے کا تھا اور حکومت دس لاکھ ہی دے گی لیکن ابھی  پانچ لاکھ روپے کا چیک دے رہے ہیں باقی پانچ لاکھ روپے مرحوم کیمرہ مین فیاض علی کے والدین اور بھائی کے جوائنٹ اکاؤنٹ کھلنے کے بعد  آئیندہ ہفتے ادا کر دیا جائے گا –

سورس: وی این ایس اسلام آباد