لاہور : پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام کشمیر ڈے کے حوالے سے واک کا انعقاد

0
96

لاہور،04 فروری (اے پی پی): پنجاب کونسل آف آرٹس (پکار) کے زیر اہتمام کشمیر ڈے کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔واک کا اہتمام اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح میں کیا گیا جس کی قیادت ڈائریکٹر آپریشنز محمد ابرار عالم نے کی۔

واک کے شرکاء نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا کر کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز محمد ابرار عالم نے کہا کہ واک کا مقصد کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے موقف کو دنیا کے سامنے لانا اور کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کرنا ہے۔

 وی این ایس ، لاہور