ملائیشین کھلاڑی ایوان یووین نے 14 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹر نیشنل اسکواش چیمپئین شپ جیت لی

0
103

اسلام آباد، 08 فروری (اے پی پی ):ملائیشیاکے کھلاڑی ایوان یووین نے 14 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹر نیشنل اسکواش چیمپئین شپ جیت لی ہے،چیمپئین شپ کافائنل میچ پاکستان اور ملائشیا کے کھلاڑیوں کے مابین کھیلا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق تھے۔وائس ایڈمرل آصف خالق نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور انعامات تقسیم کئے۔

ترجمان  کے مطابق 14ویں سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ 4 تا 8 فروری تک کراچی میں کھیلی گئی، چیمپئین شپ میں بین الاقوامی رینکنگ کے حامل14 غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

وی  این ایس،  اسلام آباد

Download Video