نشہ کی روک تھام کیلئے پولیس اپنا بھرپور کردرا دا کر رہی ہے: اے ایس پی نوشہرہ بلال احمد

0
123

پشاور، 6فروری(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکاشف ذوالفقار کی ہدایت پر قاضی میڈیکل کالج میں منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حوالے سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ASP کینٹ بلال احمد ،SHO نوشہرہ کلاں جمشید خان ،قاضی میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئےASPکینٹ بلال احمد کا کہنا تھا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس سے نوجوان نسل اس سے براہ راست متاثر ہوری ہے۔ منشیات کے روک تھام کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہوگا۔

 اے ایس پی نوشہرہ بلال احمد نے کہا کہ طلباء ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہے جو بدقسمتی سے ہمارے ملک میں منشیات سے براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ نشہ کی روک تھام کیلئے پولیس اپنا بھرپور کردرا دا کر رہی ہے لیکن پولیس کیساتھ ساتھ معاشرہ میں اس کے نقصانات اور بچاو کیلئے طلباء کو بھی بھر پور رول ادا کرنا ہوگا۔

بلال احمد نے مزید کہا کہ معاشرے میں اس کے خلاف شعور اجاگر کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے خود بھی ہر قسم نشے سے دور رہیں اور اپنے دوستوں کو کسی بھی قسم کی نشہ میں مبتلا دیکھیں تو اُس کواسکے نقصانات سے آگاہ کرکے نشہ چُھڑوانے میں مدد کریں۔ اپنے اپنے علاقوں میں اس کے متعلق ایک کمپین چلائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ  واقف ہو سکیں اور اپنے علاقے میں موجود منشیات فروشوں کے بارے میں مقامی تھانے کو اطلاع دینے کی کوشش کریں۔

سورس:وی این ایس پشاور