نیا پاکستان ہاؤ سنگ پراجیکٹ گھروں کی تعمیر بلا سود قرض کی فراہمی کے ایم او یو پر دستخط

0
29

 لاہور،14 فروری (اے پی پی): نیا پاکستان ہاؤ سنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے بلا سود قرض کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب ہاؤ سنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی  (پھاٹا) اور اخوت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ دستخطوں کی تقریب میں وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید اور سیکرٹری ہاﺅسنگ ندیم محبوب بھی شریک ہوئے۔ڈی جی پھاٹا ندیم سرور اور اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے ایم او یو پر ستخط کیے۔

اس موقع  پر صوبائی وزیر نے کہا کہ کم آمدن افراد کو اخوت کی طرف سے بلا سود قرض کی فراہمی خوش آئند ہے ۔ 5لاکھ روپے کا یہ قرض 3مرلہ پلاٹوں کے مالکان کو فراہم کیا جائے گا۔ سیکرٹری ہاﺅسنگ ندیم محبوب نے کہا کہ قرض کی اقساط متعین کر دہ مدت میں وصول کی جائیں گی۔ قرض کی فراہمی کے حوالے سے الاٹیوں کی سکروٹنی اخوت کرے گا۔

وی این ایس ،لاہور

Download Video