وادی مڈگلشٹ میں برفانی کھیل احتتام پذیر ۔ مڈگلشٹ میں شجر کاری مہم کا بھی آغاز کردیا گیا۔

0
1028

اسلام آباد، 17 فروری (اے پی پی ): جنت نظیر وادی مڈگلشٹ میں تین روزہ برفانی کھیل بففانی کھیلاحتتام پذیر ہوا۔ اس کھیل کو پچھلے سال مقامی لوگوں نے  بغیر کسی سرکاری اداروں کے امداد کے اپنی مدد آپ کے تحت  نہایت کامیابی سے منعقد کرایا تھا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں  نے شرکت کی تھی مگر اس سال سیاحوں کی تعداد اتنی زیادہ نہ تھی۔اس کھیل کو دیکھنے کیلئے آنے والے مقامی سیاحوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی حالت انتہائی حراب ہے اور اس سڑک پر چلتے وقت ہر وقت حادثے کا حطرہ رہتا ہے۔ وادی شیشی کوہ کا سابق ناظم شیر محمد کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور ٹورزم کارپوریشن خیبر پختون خواہ کو چاہئے کہ  سب سے پہلے سڑکوں کی حالت بہتر کرے اس کے بعد تفریحی کھیل منعقد کرے کیونکہ سڑکوں کے بغٖیر کوئی بھی علاقہ نہ ترقی کرسکتا ہے اور نہ وہاں سیاح آتے ہیں۔

سابق ناظم شیر محمد کا کہنا ہے کہ یہ سڑک ابھی لاوارث ہے نہ تو محکمہ جنگلات اس کی دیکھ بھال کرتی ہے اور نہ محکمہ مواصلات۔برفانی کھیل کے احتتام پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔مگر اکثر سیاحوں کا کہنا تھا کہ اس سال یہ کھیل بے مزہ تھا۔

 اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر چترال اور  ڈویژنل فارسٹ آفیسر شوکت فیاض نے وادی مڈگلشٹ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی ایف او  محکمہ جنگلات شوکت فیاض نے بتایا کہ اس وادی میں ایک لاکھ پودے  لوگوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ پودے محکمہ کے اہلکار دریا کے کنارے ریور بلٹ میں لگائیں گے تاکہ دریا کی وجہ سے زمین کی کٹائی کو روکا جاسکے اور جنگلات کی کمی کو بھی پورا کیا جاسکے۔

ڈی سی چترال اور ڈی ایف او نے مقامی لوگوں میں پودے تقسیم کرکے ان پر تاکید کردی کہ ان پودوں کو فی الحال محفوظ رکھے اور مناسب وقت پر اسے لگائے تاکہ یہ پودے خشک نہ پڑے۔ شجرکاری مہم کے تقریب میں علاقے کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔

وی این ایس اسلام آباد