وزارت ِ اطلاعات و نشریات کے ملازمین کی حج سال قرعہ اندازی

0
44

اسلام آباد 07، فروری (اے پی پی ):وزارت ِ اطلاعات و نشریات کے گریڈ 7سے 16تک اور گریڈ 17 کے ملازمین کی حج سال 2020ء کیلئے بطور معاون فرائض سرانجام دینے والے خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی  کی گی ،وزارت ِ مذہبی امور کے طے شدہ طریقہ کار کے تحت وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے زیر سر پرستی قرعہ اندازی کا عمل انجام پایا۔

قرعہ اندازی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور پناہ گاہوں کے لیے وزیراعظم کے فوکل پرسن نسیم الرحمن کی شرکت ۔تقریب میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر درانی بھی شریک حج سال 2020ء کی ڈیوٹی کے لیئے قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے خوش نصیبوں میں گریڈ 17کے خواجہ ریحان قاسمی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر) ، آسیہ رحمان لودھی(اسسٹنٹ ڈائریکٹر) شامل ہیں گریڈ 7سے گریڈ 16تک کے عملہ میں امجد علی (اسٹینو ٹاءپسٹ) اور امجد شہزاد (ایل ڈی سی) بھی حج ڈیوٹی کرنے والے خوش نصیبوں میں شامل ہیں ۔

سورس:وی این ایس  اسلام آباد