وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئربیس پر ترک صدر کا استقبال کیا

0
52

اسلام آباد ، 13 فروری (اے پی پی): ترک صدر طیب رجب اردوان اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئربیس پر ترک صدر کا استقبال کیا۔ جمعرات کو ترک صدر نورخان ایئربیس پہنچے تو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی جبکہ روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر ترک صدر کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وفاقی کابینہ کے بعض ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سورس:وی این ایس اسلام آباد