وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کامیابی سے آگے بڑ ھ رہی ہے: گورنر پنجاب

0
71

 

لاہور، 12فروری (اے پی پی): گور نرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت کو بہت سے چیلنجز ہیں مگر ہم  وزیر اعظم  عمران خان کی قیادت میں کامیابی سے آگے بڑ ھ رہے ہیں۔ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے مگر سب کو ملک وقوم کے مفاد کیلئے سوچنا چاہیے۔

  بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نرپنجاب  کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو مشورہ دیا ہے  کہ حکومت کے ساڑھے تین سال باقی ہیں، مولانا احتجاج نہیں بلکہ  عام انتخابات کا انتظار

کر یں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الر حمن پہلے بھی دھرنہ دے چکے ہیں مگر  اب حکومت کو کام کر نے دیں۔انتخابات ہوں گے تو مولانا فضل الر حمن عوام کے پاس جائے پھر عوام جو مرضی فیصلہ کریں، ملک کسی احتجاج اور دھر نوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حالات دیکھنے کے بعد مولانا فضل الرحمن کے احتجاج کے بارے حکومتی حکمت عملی بنائیں گے جبکہ مہنگائی مافیا کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ایک نہیں بہت سے مافیا ہیں مگر مہنگائی اور آٹے بحران کے ذمہ دار سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔