وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا آبائی ضلع سوات کا دورہ

0
50

پشاور، 8فروری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج اپنے آبائی ضلع سوات کا دورہ کیا اور اپنی رہائشگاہ میں عوام سے ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعلی ٰسے سوات کے مختلف عوامی وفود نے بھی ملاقاتیں کیں اور اپنے  مسائل سے آگاہ کیا جن پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے ان عوامی مسائل کے حل کے فوری احکامات جاری کئے ۔

وزیر اعلی محمود خان نے اس موقع پر آنیوالے وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ عوامی مسائل کا حل صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وی  این ایس،  پشاور

Download Video