وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا  کا  پشاور میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

0
42

پشاور،14فروری (اے پی پی): وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور کے ایم پی ایز اور سیکرٹری ہیلتھ یحییٰ اخونزادہ کے ہمراہ بچے کو انسداد پولیو ویکسین پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ۔

افتتاحی پروگرام میں وزیر صحت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم 17 سے 21 فروری تک جاری رہے گی۔ حکومت پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ سول سوساۃٹی، میڈیا اور معاشرے کے تمام طبقات مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم میں 28049 ٹیمیں اور 6833 ایریا انچارج صوبہ بھر کے 68 لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلوائینگے۔ انسداد پولیو مہم میں 24900 موبائل، 1849 فکسڈ اور 1300 ٹرانزٹ ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی۔

وی این ایس ، پشاور

Download Video