پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں: چیئرمین پارلیمانی کمیٹی براۓ کشمیر سید فخر امام

0
103

اسلام آباد،04  فروری  (اے پی پی): چیئرمین پارلیمانی کمیٹی براۓ کشمیر سید فخر امام نے کہا ہے  کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں،بھارت مسئلہ  کشمیر کو اقوام متحدہ میں لیکر گئے۔

منگل کو ایئر یونیورسٹی میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے اور بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ نئی نسل کو کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں سے آگاہی ہونی چاہیے، پہلا یوم یکجہتی کشمیر 14 اگست 1931 کو علامہ اقبال کی اپیل پر منایا گیا۔

 سینئر صحافی حامد میر نے  اس  موقع  پر  اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ  شیخ عبداللہ کے بیٹے اور پوتے آج ہندوستان نے قید کردیے ہیں،قائد اعظم اور علامہ اقبال کا کشمیر سے گہرا تعلق تھا۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download Video