پاکستان ترکی کی دوستی مفادات کہ تحت نہیں باہمی محبت اور بھائی چارے پر مبنی ہے: ایم این اے علی نواز اعوان

0
33

اسلام آباد، 14فروری(اے پی پی ): ایم این اے علی نواز اعوان نےکہا ہے کہ  ترک صدر  کے  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر  اپنے   خیالات کا  اظہار  کرتے ہوئے  اسے تاریخ میں ایک اہم سنگ میل  قرار دیا  اور  کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی مفادات کہ تحت نہیں بلکہ باہمی محبت  اور بھائی چارے پر مبنی ہے۔

 جمعہ کو  اے پی پی سے  خصوصی گفتگو کرتےہوئے  ایم این اے علی نواز اعوان کا  کہنا تھا  کہ  کشمیر پر ترک صدر کا موقف پوری دنیا کی آنکھیں کھول دے گا اور اب انتہا پسند مودی حکومت معصوم کشمیریوں پر مزید ظلم نہیں ڈھا سکے گی کیونکہ اسکا ہولناک چہرا  کھل کہ دنیا کہ سامنے آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے درمیان سرمایہ کاری کہ فروغ سے خطے کے مستقبل پر مثبت اور دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

سورس وی این ایس ,اسلام آباد