پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں جرمنی کے سفیربرنارڈ شیلاگیک کی ملاقات

0
74

اسلام آباد جنوری 13 (اےپی پی ): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں جرمنی کے سفیربرنارڈ شیلاگیک  نے ملاقات کی۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور جرمن سفیر برنارڈ شیلاگیک میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پر بات ہوئی ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا  کہ خواہش ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے تجارتی رابطوں میں مزید اضافہ ہو، انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کی تباہی کے بعد جرمن معیشت کی حیران کن ترقی مثالی ہے۔

جرمنی کے سفیر برنارڈ شیلاگیک نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا  ۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے     مثبت خیالات  کی تعریف کی۔

 اس  مو قع پر سلیم مانڈوی والا، نیر بخاری اور شیری رحمان بھی موجود تھیں۔

اے پی پی / سحر/ نصیب الہی