پاکستان کا نمبر 1 سیاحتی مقام نامزد ہونا وزیر اعظم عمران خان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

0
55

پشاور، 15فروری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خانپور فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ اس موقع  پر  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  نے کہا ہے کہ خانپور فیسٹیول میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد صوبے میں امن کے قیام کی نشانی ہے۔

خانپور فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ  صوبے میں پہلی مرتبہ ٹورزم اتھارٹی بنائی جا رہی ہے جو سیاحت کی صنعت سے پسماندہ علاقوں میں بےروزگاری کا خاتمہ کرنے کیلئے جامع اقدامات کریگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ٹورسٹ زونز قائم کر رہے ہیں جہاں سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اسکے ساتھ ساتھ ہم مذہبی سیاحت کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔

 محمود خان نے خانپور فیسٹیول میں سیاحوں سے مخاطب ہوتے کہا کہ ہماری حکومت نے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں جس میں صفائی، سیکیورٹی، فیسیلیٹیشن سنٹرز، ٹورزم پولیس، سکیورٹی کیمرے اور دیگر سہولیات کی فراہمی شامل  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا آگے بڑھ رہا ہے اور عمران خان کی زیر قیادت ہم ایک شاندار مستقبل میں داخل ہونگے

 

وی این ایس پشاور