پاکستان ہر طرح سے تعاون کر رہا ہے، سیکورٹی انتظامات سے بہت مطمئن ہیں: مومن الحق

0
58

اسلا م آباد 06فروری (اے پی پی ):بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان مومن الحق نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اچھے کھیل کے لیے پر امید ہیں پاکستان ہر طرح سے تعاون کر رہا ہے، سیکورٹی انتظامات سے بہت مطمئن ہیں۔

مومن الحق نے کہ کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے کھیل میں بہتری لائیں، ہر ٹیم کا کھلاڑی اس کی ٹیم کے لیے اہم ہوتا ہے لیکن اس وقت ہمارا فوکس کرکٹ پر ہے کوشش کرینگے اچھا کھیل پیش کریں اور سیریز میں کامیابی سمیٹیں۔

ہم نے پٹچ کا بغور جائزہ لیا ہے کل فیصلہ کرینگے پہلے کسے کھلایا جائے، میچ کے جائزہ کے بعد ابھی پلان نہیں کیا کہ کسن سی ٹیم فائنل ہوگی۔

سورس:وی این ایس اسلام آباد