پاک بحریہ کے زیر اہتمام لسبیلہ  میں  ڈام  کے مقام پر  مفت آئی کیمپ کا انعقاد

0
64

اسلا م آباد ، 10 فروری (اے  پی پی ): پاک بحریہ کے زیر اہتمام آئی سائٹ ٹرسٹ کے تعاون سے بلوچستان کے ساحلی علاقہ لسبیلہ  میں  ڈام  کے مقام پر  مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، آئی کیمپ میں مقامی افراد کو مفت معائنے اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مفت آئی کیمپ کاانعقاد ساحلی علاقوں کی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔ آئی کیمپ کا مقصد علاقہ مکینوں کو امراض چشم سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

 وی این ایس ، اسلام آباد