پشاور:بڈھ بیر میں زیر تعمیر مدرسے  کی چھت منہدم ہونے سے  تین افراد جاں بحق،9 زخمی

0
73

پشاور،  یکم فروری(اے پی پی): کوہاٹ روڈ پربڈھ بیر کے علاقے میں زیر تعمیر مدرسے  کی چھت منہدم ہوگئی جسکے ملبے کے نیچے دب کر تین افراد جاں بحق اور نو زخمی ہو گئے ،تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  واقع اس وقت پیش آیا جب سپین جماعت میں  زیر تعمیر  دینی مدرسے میں کمرے پر لنٹر ڈالنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں، اس دوران اچانک لنٹر منہدم ہو گیا، کام کرنے والے 12 افراد ملبے کے نیچے دب گئے  جبکہ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

 ریسکیو 1122 کے مطابق بھاری مشنری کے زریعے ملبے کے تلے دبے افراد کو نکالا گیا اس سانحہ میں تین افراد جاں بحق ، نو زخمی ہو گئے ،تین زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کریا گیا ہے جبکہ 6 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

وی این ایس ، پشاور