پشاور زلمی پہلا پریکٹس سیشن/ ڈیرن سیمی اور شعیب ملک بہترین کارکردگی کے لیے پرامید

0
118

 کراچی، 14 فروری ( اےپی پی): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے پشاور زلمی نے بلند حوصلوں اور جیت کے عزم سے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی آمد کے بعد پہلے زلمی کرکٹرز اسٹیڈیم کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی اور اس کے بعد تین گھنٹے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پریکٹس سیشن سے پہلے ہیڈکوچ محمد اکرم نے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور پھر پہلے سینئیر اور پھر جونئیر کرکٹرز نے بھی سیزن فائیو میں شاندار کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ شعیب ملک نے کہا وہ پشاور زلمی کی نمائندگی کے حوالے سے پرجوش ہیں اور زلمی اسکواڈ پی ایس ایل سیزن فائیو میں بہترین کارکردگی دکھانے کو تیار ہیں ۔شعیب ملک نے کہا ڈیرن سیمی سے جہاں فینز پیار کرتے ہیں وہیں وہ بھی ڈیرن سیمی کو سراہتے ہیں اور زلمی اسکواڈ میں سینئیر اور نوجوان کرکٹرز کا بہترین کمبی نیشن موجود ہے ۔
اس سے قبل ڈیرن سیمی جنہوں نے ایک دن قبل سب سے پہلے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر پی ایس ایل سیزن فائیو کی تیاری کا آغاز کیا کہا کہ وہ ایک بار پھر پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں ۔ پاکستان ان کے لیے دوسرا گھر جیسا اور پشاور زلمی ان کے لیے فیملی کی طرح ہے۔ سیمی نے کہا پی ایس ایل سیزن فائیو کا پاکستان میں مکمل انعقاد نہایت اہمیت کا حامل ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ پاکستانی شائیقین کرکٹ بڑی تعداد میں اسٹیڈیمز کا رخ کرِیں گے۔

سورس: وی این  ایس، کراچی