پشاور میں نیا ایئر پورٹ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے: غلام سرور

0
53

پشاور، 14فروری(اے پی پی): وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ پشاور میں شہر سے باہر نیا ایئر پورٹ بنانے پر غور کررہے ہیں جس کے  لیے دو تین مقامات کا سروے بھی ہوا ہے۔

پشاور ائیرپورٹ کے دورے کے دوران پریس کانفرس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر  غلام سرور نے کہا کہ پی آئی اے کی سالانہ آمدن 146 ارب روپے ہے۔ادارہ اب بھی خسارے میں جا رہا ہے پی آئی اے کا سالانہ خسارہ 11 ارب روپے ہے کوشش کررہے ہیں کہ خسارہ مزید کم ہو، گزشتہ حکومت نے 100 پائلٹ سمیت سینکڑوں جعلی ملازمین پی آئی اے میں بھرتی کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیر لائن اب بھی خسارے میں جا رہا ہے،گزشتہ سال کی نسبت خسارہ کم ہوا ہے۔

غلام سرور نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا ہندوستان نے مسئلے سے توجہ ہٹانے کیلئے سازش کی اور انڈیا کی ایما پر دھرنا ہوا۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ترک صدر ہمارے درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں، خطے میں  آر سی کی طرز کا نیا بلاک تشکیل دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اے پی پی/ صائمہ حیات/ نصیب الہی