پمز  اسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ وارڈ میں جائیکہ کی مدد سے توسیع کا عمل جاری ہے: ڈاکٹر نوشین حامد

0
56

اسلام آباد،12فروری (اے پی پی ):پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامدنے   کہا کہ پمز  اسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ وارڈ میں جائیکہ کی مدد سے توسیع کا عمل جاری ہے۔  جس سے بچوں اور عورتوں کو مزید سہولیات دی جائیں گی۔

ڈاکٹر نوشین حامد  نے ایوان کو قومی  اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  آگاہ کیا اس وقت پمز کے مختلف شعبوں میں 86 وینٹی لیٹر موجود ہیں اور سب کے سب فعال ہیں۔ چلڈرن وارڈ اور آئی سی یو وادڈ میں 21 بستر ہیں اور کارڈیک آئی سی یو وارڈ میں 11 بستر ہیں اور انہیں وینٹی لیٹرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ کینسر کے علاوہ زندگی بچانے والی تمام ادویات اسپتالوں میں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ لہذا یہ تاثر درست نہیں کہ زندگی بچانے والی ادویات کی اسپتالوں کو فراہمی بند کر دی گئی ہے ۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے ایوان کو آگاہ کیاکہ  صحت کارڈ کے حوالے سے  جن صوبوں نے وفاق کے ساتھ تعاون کیا،وہاں پر صحت کارڈ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صحت کارڈ کے حوالے تعاون نہیں کررہی ہے جس سے سندھ میں 36 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں سندھ حکومت کے جواب کے مطابق ان کی اس کی ضرورت نہیں ہے۔

وی این ایس،اسلام آباد