پنجاب فوڈ اتھارٹی    کی کارروائی، جعلی کیچپ، مائیونیز اور ناقص بیکری پروڈکٹس تیار کرنے پر 4 فوڈ پوائنٹس سیل

0
93

لاہور،04 فروری (اے پی پی): ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں صحت دشمن مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اور جعلی کیچپ، مائیونیز اور ناقص بیکری پروڈکٹس تیار کرنے پر 4 فوڈ پوائنٹس کو سیل جبکہ 2ہزار 686 کلوناقص مائیونیز، کیچپ اور خام  مال تلف کر کیا گیا،ناقص انتظامات پر معروف راحت بیکرز کا ہربنس پورہ پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ ایکسپائرڈ بریڈ کے استعمال اور بیکری پروڈکٹس پر غلط لیبلنگ کرنے پر یونٹ کو سیل کیا گیا۔عزیزبھٹی ٹاؤن میں میر ی ٹاؤن فوڈز پروڈکٹس جبکہ سلامت پورہ میں عرفان وئیر ہاوس ،پروڈکشن ایریا میں حشرات، گندے زنگ آلود برتن اور ناقص سٹوریج کے حالات پر یونٹس سمیت  مضر صحت کیمیکل کے استعمال پر چائنہ سکیم میں ڈے نائیٹ مائیونیز پروڈکشن یونٹ کو بھی سیل کیاگیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ انڈوں کی جگہ سٹارچ میں مضر صحت کیمیکل ڈال کر مائیونیز تیار کرنے پر یونٹ کو سیل کیا گیاجبکہ   جعل سازی کرنے پر مائیونیز پروڈکشن یونٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔

 وی این ایس ، لاہور

Download Video