پی ایس ایل 5 ، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

0
172

 

کراچی، 12 فروری ( اے پی پی): پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم پشاور زلمی کے کپتان آج صبح پاکستان پہنچ گئے، ڈیرن سیمی پی ایس ایل فائیو کے لیے پاکستان پہنچنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر ہیں۔
کراچی ائیرپورٹ پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کےلئے بے تاب تھا، پاکستان آکرخوشی محسوس ہورہی ہے۔مداحوں نے کراچی ائیرپورٹ پر ڈیرن سیمی کے ساتھ سلفیاں اور تصاویر بھی لیں ۔
پشاور زلمی ،پی ایس ایل فائیو کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز چودہ فروری سے کراچی میں کرے گی۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video