کرپشن اور مافیا زسے تنگ عوام پی ٹی آئی   کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے: وزیر اعظم عمران خان

0
63

اسلام آباد ، فروری 12 (اے پی پی): وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ  کرپشن اور مافیا زسے تنگ عوام پاکستان تحریک انصاف    (پی ٹی آئی ) کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے اور ہمارا مقابلہ اس  مافیا سے ہے جو ہر شعبے میں تبدیلی اور عوام کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہا ہے-

 وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز  گوجرانوالا سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز  سے  ملاقات  کے دوران  بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مشکل ترین حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی اور  اس وقت ہمارا مقابلہ مافیا اور مہنگائی سے ہے۔

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے  ۔ انشا اللہ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف میسر آئے گا۔

وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے اپنے حلقوں کی عوام کو درپیش مسائل اور علاقے کی ترقیاتی ضرورتوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے مہنگائی کے خلاف حکومتی کوششوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔   ملاقات  کرنے والے وفد میں محمد احمد چٹھہ ( این اے 79)، میاں طارق (این اے 80) چوہدری صدیق مہر (این اے 81)   علی اشرف مغل (این اے 82)، رانا نذیر ( این اے 83) اور رانا بلال اعجاز (این اے 84) موجود تھے –

ملاقات میں مجموعی صورتحال ،  گوجرانوالا ضلع سے متعلق عوامی مسائل اور ترقیاتی ضرورتوں کےحوالے سے بات چیت ہوئی- وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ  علاقے کی ترقیاتی ضرورتوں سے متعلق پیش کی جانے والی تجاویز پر غور کیا جائے گا-

وی این ایس اسلام آباد

Download Video