کلین اینڈ گرین  مہم کے تحت ضلع میں 4 لاکھ 34 ہزار پودے لگائے جائیں گے: ڈی سی  رحیم یار خان

0
51

رحیم یار خان ،04 فروری (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان  علی شہزاد نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین  مہم کے تحت ضلع میں 4 لاکھ 34 ہزار پودے لگائے جائیں گے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی 1 لاکھ 40 ہزار پودے لگائے گی ۔میونسپل کارپوریشن 10 ہزار جبکہ ٹائون کمیٹیز 3 ہزار پودے لگائے گی ۔پولیس،محکمہ انہار ، ریونیو، ہیلتھ ، پبلک ہیلتھ ، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکموں کے ٹارگٹ کا از سر نوجائزہ لیا جائے۔

کلین اینڈ گرین مہم میں اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے   کہا کہ ضلع و تحصیل سطح پر منتخب عوامی نمائندگان کے ہمراہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔  مختلف اداروں کو تجویز کردہ ٹارگٹ کو مزید بڑھانے کےلئے افسران کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صرف پودے نہیں لگانے ان کے تحفظ کا مکمل پلان مرتب کیا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان  علی شہزاد نے کہا کہ  دوماہ بعد لگائے جانے والے پودوں کا آڈٹ کیا جائے گا ، تمام سرکاری محکمے پودوں کا مکمل ریکارڈ اور تحفظ کے لئے ڈیوٹیاں تفویض کریں،محکمہ جنگلات تمام محکموں کو پودے فراہم کرے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا کی شرکت کی۔

وی این ایس، رحیم یار خان