کوہاٹ پولیس نے تاجروں کو لوٹنے والے مسلح رہزن گروہ کو بے نقاب کرلیا ہے: ڈی ایس پی لاچی

0
57

پشاور، 6فروری(اے پی پی):  ڈی ایس پی لاچی فضل واحد نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کوہاٹ لاچی پولیس نے کاروائی کرکے رہزن گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی نقدی, واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاچی بالا سے تعلق رکھنے والے رہزنوں نے 29 جنوری کو رہزنی کی واردات میں سویٹس کے تاجر کو مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کیا تھا، جس پر ڈی پی او کیپٹن(ر)منصور امان نے ان رہزنی کی وارداتوں کا سخت نوٹس لیکر ملزمان کا کھوج لگانے کیلئے خصوصی سراغ رساں ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے جدید تفتیشی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کی۔

ڈی ایس پی فضل واحد نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی پوچھ گچھ میں رہزنی کی حالیہ اور دیگر متعدد وارداتوں کا اعتراف جرم کرلیا ہے جنکو تھانہ لاچی میں درج رہزنی کے مقدمات میں باضابطہ طور پر نامزد کردیا گیا ہے

اے  پی پی / صائمہ حیات/ نصیب الہی