گلیات سنو فیسٹیول میں جیپ ریس ، بائیکرز ریلی کا انعقاد،کثیر تعداد میں آئے سیاح محظوظ

0
68

گلیات،02 فروری (اے پی پی ): ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد کردہ تین روزہ سنو  فیسٹیول جاری ہے  جس  میں سکینگ، بائیکرز، سنو ہائیکنگ، سنو ٹیوبنگ، بون فائر، رسہ کشی، سنو فٹبال، کیمپنگ، وی لاگ مقابلے، فوڈ سٹالز، سنو کارٹونز، جیپ ریلی سمیت دیگر مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 اتوار کو  فیسٹیول میں جیپ ریس اور بائیکرز ریلی کا انعقاد کیا گیا جس  سے فیسٹول میں  کثیر تعداد میں آئے سیاح  خوب محظوظ ہوئے ۔ فلیگ مارچ ریلی میں 25 جیپیں اور 15 سے زائد موٹر بائیکس شریک  تھیں۔

فیسٹیول میں بچے اور فیملیز سنو گیمز سے لطف اندوز  ہوئے  جبکہ  انہوں نے ایونٹ کے انعقاد کو خوب سراہا ۔

وی  این ایس،   گلیات

Download Video