گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا اجلاس

0
35

پشاور، 13فروری (اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا گورنر ہاؤس پشاور میں اجلاس  ہوا ۔جس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی شریک ہوئے ۔

کمیٹی اجلاس میں ضم قبائلی اضلاع میں انتظامی ڈھانچہ، عدلیہ، پولیس کو وسعت دینے کے حوالے اب تک کی پیش رفت، شمالی وزیرستان کے متاثرین کو خصوصی معاوضوں کی ادایئگیوں اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی ترسیل و استعمال سے متعلق بھی جائزہ لیا ۔

ایپکس اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس ثناءاللہ عباسی، کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود سمیت سمیت دیگرانتظامی سربراہان اور دیگر عسکری حکام شرکت کررہے ہوئے ۔

اے پی پی /صائمہ حیات /ریحانہ