افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی تادامچی یاماموتو کی دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

109

اسلام آباد  18فروری(اے پی پی): افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی تادامچی یاماموتو کی دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم معاملات پر تبادلہ خیال.وزیرخارجہ نے کہا کہ معاشی خوشحالی اور خطے میں روابط کی مظبوطی کے لیے ایک مستحکم اور خوشحال افغانستان کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں طورخم راہداری کا آغاز کیا ہے جو کہ 24 گھنٹے تجارت اور آمدورفت کے لیے کھلا رہے گاجبکہ  پاکستان نے گوادر پورٹ کے زریعے افغانستان کے ساتھ ایک نئے اور اہم تجارتی روٹ کا آغاز کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کےعمل کو انٹرا افغان ڈائلاگ کی جانب بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ افغان امن ہی خطے کے امن کی زمانت ہےشاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن اور مفاہمتی عمل کی ہر ممکن حمایت کی ہے۔

وی این ایس اسلام آباد

Reached 19;01

Edited 21;23

۔