اسلام آباد،28 فروری(اے پی پی ):اسلام آباد میں انٹرنیشنل سکولنگ حب کے زیر اہتمام پہلا سپورٹس سپیکٹرا کا انعقاد کیا گیا،کمشنر
عامر احمد علی نے ایونٹ میں شرکت کی ۔
ایونٹ میں 5 سال کے بچوں نے کھیلوں اور نمائشی سرگرمیوں میں حصہ لیا، تقریب میں سکول کے بچوں نے سائنس اور سماجی پیغامات سے متعلق نمائشی نمونے پیش کیے۔
سپورٹس مقابلوں میں مختلف اقسام کی ریس، ایروبیٹکس، ٹگ آف وار کے مقابلے منعقد کیے گئے۔
اے پی پی /احسن/نورین