گوجرانولہ، 29فروری (اے پی پی): انٹرنیشنل لرننگ ہب کی جانب سے سپورٹس سپیکٹرا 2020 کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد بچوں میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ ان میں خود اعتمادی اور باہمی ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔
طلباء نے اس سپورٹس سپیکٹرا میں مختلف ریسوں اور ٹیم ایونٹس میں بھرپور حصہ لیا اور باسکٹ بال کی مہارت کا خصوصی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ ابتدائی سالوں کے طلباء نے ہولا ہوپس اور ایروبکس کے زریعے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس ایونٹ کا آغاز مارچ پاسٹ سے کیا گیا جس میں مشعل اور حلف برداری بھی کی گئی ، جو کھیلوں کی کارکردگی کو ظاہر کرنے اور معاشرے کو رہنے کے لئے ایک بہتر مقام بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔
مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ گلزار حسین شاہ نے ایسی کوششوں کو خوب سراہا جس سے طلباء میں یگانگہت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
سورس: وی این ایس، لاہور