جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ نے بچوں کوانسدادپولیومہم کے تحت پولیوکے قطرے پلائے

141

لاہور، فروری 18(اے پی پی): صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس کاڈی ایچ اے کنڈرگارٹن سکول میں استقبال کیا۔ سکول کے معصوم بچوں نے جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کاپاکستان کے روایتی لباسوں کے ساتھ ہاتھوں میں پھول پکڑے شاندار استقبال کیا۔ جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اوروزیرصحت نے یادگاری کتاب میں یادگاری کلمات بھی درج کئے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس اورصوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمدعثمان یونس نے سکول کے دو بچوں کوانسدادپولیومہم کے تحت پولیوکے قطرے پلائے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس کی آمدپرتہہ دل سے استقبال اورشکریہ اداکرتے ہیں۔ ہم پاکستان کوپولیوسے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی عوام کوصحت کے شعبہ میں سہولیات پیدا کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ صحت انصاف کارڈکے ذریعے بہتر لاکھ خاندانوں کے چارکروڑافرادکومفت علاج معالجہ کی سہولت دی جارہی ہے۔ پنجاب میں بچوں کی صحت کومحفوظ بنانے کیلئے تاریخ کاسب سے بڑاوزیراعلی ہیلتھ اینڈنیوٹریشن سکریننگ پروگرام کاآغازکیاجاچکاہے۔ جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے والہانہ استقبال اورمہمان داری کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس نے کہا کہ پاکستان ماضی کی نسبت اب زیادہ پرامن ملک ہے۔  اقوام متحدہ پاکستان میں بیماریوں سے لڑنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتاہے۔

وی این ایس لاہور